انضمام الحق نے قومی ٹیم کو جارحانہ کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیدیا

ہفتہ 15 اگست 2020 14:39

انضمام الحق نے قومی ٹیم کو جارحانہ کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیدیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2020ء) سابق کپتان اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے قومی ٹیم کو جارحانہ کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیدیا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں سابق کپتان و چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ سائوتھمپٹن ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹسمین اسٹروکس کھیلنے سے ڈرتے رہے، زیادہ تر کے آئوٹ دیکھیں تو بیٹ ٹانگوں کے پیچھے نظر آئیگا، دفاعی حکمت عملی کی وجہ سے سلپ میں کیچز ہورہے ہیں،میرا کرکٹرز اور مینجمنٹ کو مشورہ ہے کہ جارحانہ کرکٹ کھیلیں، دوسری صورت میں صرف بارش ہی شکست سے بچا سکے گی۔

متعلقہ عنوان :