ان لینڈریوینیو پشاور کاماہ جولائی میں غیرقانونی سگریٹ کے خلاف کاروائی،128کارٹن برآمد

بدھ 19 اگست 2020 13:03

ان لینڈریوینیو پشاور کاماہ جولائی میں غیرقانونی سگریٹ کے خلاف کاروائی،128کارٹن ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2020ء) انٹیلی جنس اینڈانوسٹی گیشن(آئی اینڈ آئی )اسلام آبادکے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر بشیراللہ کی خصوصی ہدایت پران لینڈریوینیوپشاور کے خصوصی سرویلنس سکواڈ نے ماہ جولائی 2020ء میں چار مختلف کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پرغیر قانونی اور جعلی سیگریٹ کی128کارٹن کو تحویل میں لے کر قانونی کاروائی کیلئے پشاورمین آفس منتقل کر دیاگیا۔

نیزغیر قانونی سیگریٹ ضلع خیبر سے پنجاب لے جانے والے کار نمبرZA-1355اورکار نمبر SGA-2976کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے۔برآمدشدہ سیگریٹ پر واجب الادا فیڈ رل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس مجموعی طور پر مبلغ26لاکھ 99ہزار5سوروپے روپے بنتی ہے۔ ادھرڈائریکٹر آئی اینڈ آئی، ان لینڈ ریوینیو پشاور عابد محمود نے سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے اہل کاروباری لوگوں پرزور دیاہے کہ ایف بی آر کے ساتھ فوری طور پر رجسٹریشن کروائیں کیونکہ غیررجسٹرڈ کاروبار کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے خبردار کیا کہ سیگریٹ کے غیر قانونی کاروبار، پیداواراور نقل و حمل کو روکنے کے لیے کریک ڈائون جاری رہے گا۔ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی (ان لینڈ ریوینیو) نے ماہ جولائی میں غیر قانونی سگریٹ کی بڑی کھیپ پکڑنے پر اپنی ٹیم اور خصوصی سرویلنس سکواڈ کی کارکردگی کو سراہا۔