عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

جمعرات 20 اگست 2020 13:14

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2020ء) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوںمیں کمی آئی ہے۔ نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 1.8فیصد کمی کے ساتھ 1965.01 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 2.1 فیصد کمی کے ساتھ 1970.30 ڈالر فی اونس طے پائے۔

(جاری ہے)

لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 1.6 فیصد گر کر 1968.84 ڈالر فی اونس رہے جبکہ امریکی سونے کے سودے 1.7 فیصد کمی کے ساتھ 1979.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔سنگاپور میں سہ پہر کے وقت سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.7 فیصد بڑھ کر 1999.26 ڈالر فی اونس رہے۔چاندی کے نرخ 27.30ڈالر ، پلاٹینم 937.03 ڈالر جبکہ پلاڈیم 215.78 ڈالر فی اونس رہے۔

متعلقہ عنوان :