ایبٹ آباد،آل ٹریڈرز فیڈریشن کی عبوری سپریم کونسل کے قیام کے لئے مشاورت کا آغاز کر دیا گیا

جمعرات اگست 13:17

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2020ء) آل ٹریڈرز فیڈریشن کی عبوری سپریم کونسل کے قیام کے لئے مشاورت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔عدالت میں حکم امتناعی میں تاخیر کی صورت میں تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لئے آئینی کمیٹی نے تاجر رہنماؤں سے مشاورت کا عمل شروع کیاہے ۔اس حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا،جس میں حاجی ممتاز خان،فیصل خان،ظہیر بیگ،عظمت تنولی،محمد طارق خان،سردار رومان،وسیم علی ملک،شمریز سجاد خان جدون شریک تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں آل ٹریڈرز فیڈریشن کے مرکزی الیکشن کمیشن کے چیئرمین سردار محمد اشرف،ممبران بنارس عباسی اور سید فرمان شاہ کے اقدامات کی تائید اور بھر پور حمایت کا اعادہ کیا،اجلاس میں تاجروں کے مسائل کے حوالہ سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی جس میں مرکزی کابینہ کے انتخاب کے الیکشن پر حکم امتناعی پر تاخیر کی صورت میں عبوری سپریم کونسل بنانے کی تجویز بھی سامنے آئی۔مرکزی الیکشن کے انعقاد تک تمام جنرل باڈی اراکین سے رابطے رکھے جائیں اور انہیں باور کرایا جائے کہ ان کے ووٹ کا تقدس بھی برقرار رکھا جائے گا۔ حکم امتناعی خارج ہوتے ہی انتخاب کا مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔