ایف پی سی سی آئی کی آئی سی سی ڈی بورڈ اجلاس میں بھرپور شرکت، او آئی سی ممالک سے اقتصادی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
ہفتہ 4 جولائی 2026 19:30
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 2026 تا 2029 کی مدت کے لیے آئی سی سی ڈی کی ایگزیکٹو کمیٹی اور فنانشل کمیٹی میں پاکستان کی نمائندگی برقرار رکھنے کی منظوری دی، جسے انہوں نے ایف پی سی سی آئی کی فعال سفارتی و اقتصادی کوششوں اور او آئی سی ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کا اعتراف قرار دیا۔
اجلاس میں ایف پی سی سی آئی کی نائب صدر قر اةلعین کی قیادت میں اعلی سطح پاکستانی وفد نے شرکت کی، جبکہ 19 رکن ممالک کے کاروباری رہنماں اور سینئر نمائندوں نے بھی شرکت کرتے ہوئے آئی سی سی ڈی کی اسٹریٹجک ترجیحات، تجارت، سرمایہ کاری، جدت طرازی، انٹرپرینیورشپ اور نجی شعبے کی ترقی سے متعلق اہم اقدامات کا جائزہ لیا۔قر اةلعین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ نے ادارے کی گورننس اور ادارہ جاتی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے جاری اصلاحاتی پروگراموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا، جبکہ بی 57 پلس (B57+) بزنس لیڈرز نیٹ ورک کے تحت تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ اور بزنس ٹو گورنمنٹ روابط کو مستحکم بنانے کے اقدامات کو سراہا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ آئی سی سی ڈی کی گولڈن جوبلی تقریبات 2027 میں استنبول میں منعقد ہوں گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ اجلاس کے موقع پر خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے، انٹرپرینیورشپ، استعداد کار میں اضافے، پائیدار ترقی، غذائی تحفظ اور سرمایہ کاری میں سہولت کاری جیسے اہم موضوعات پر متعدد اعلی سطحی گول میز کانفرنسیں، پینل مباحثے اور اسٹریٹجک سیشنز منعقد کیے گئے۔قر اةلعین نے "جدت طرازی اور انٹرپرینیورشپ: نوجوان اور خواتین کاروباری افراد" کے عنوان سے منعقدہ پینل میں بطور مقرر شرکت کرتے ہوئے کہا کہ چیمبرز آف کامرس نوجوانوں اور خواتین کو کاروباری مواقع فراہم کرنے، مالیاتی رسائی بہتر بنانے، سازگار کاروباری ماحول پیدا کرنے اور نئی نسل کے کاروباری رہنماں کی سرپرستی میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ایف پی سی سی آئی کے مطابق پاکستانی وفد میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، آرٹیفیشل انٹیلی جنس، صنعتی آٹومیشن، سیاحت، تعمیرات، لاجسٹکس، ٹرانسپورٹیشن اور سیکیورٹی ٹیکنالوجیز سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ممتاز کاروباری رہنما شامل تھے، جن کی شرکت پاکستان کے ابھرتے ہوئے کاروباری شعبوں کو عالمی سطح پر متعارف کرانے اور او آئی سی رکن ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کی کوششوں کا مظہر ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,200 روپے اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم
-
100ارب ڈالر کا برآمدی ہدف حاصل کرنے کیلئے غیر معمولی اقدامات کرنا ہونگے‘خادم حسین
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، کے ایس ای 100انڈیکس میں 254.60 پوائنٹس کی کمی
-
پاکستانی طلبہ کو گوگل جیمنی تک ایک سال مفت رسائی خوش آئند ہے، افتخار علی ملک
-
ایس ای سی پی کا انشورنس صارفین کے تحفظ، کلیمز کی بروقت ادائیگی اور کمپنیوں کے طرزِ عمل میں شفافیت کے لیے مارکیٹ کنڈکٹ رولز کا مسودہ جاری
-
پاکستانی طلبہ کو گوگل جیمنی تک ایک سال مفت رسائی خوش آئند ہے، افتخارعلی ملک
-
برائلر گوشت کی قیمت میںمزید14روپے کلو اضافہ
-
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز، ہنڈرڈ انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 78 ہزار 212 پوائنٹس پر پہنچ گیا
-
ملک میں سونے کی قیمتیں گزشتہ روز برقرار رہنے کے بعد گھٹ گئیں
-
ملک میں سونے کی قیمت میں 3,700 روپے کمی، فی تولہ 4 لاکھ 58 ہزار 2 سو 36 روپے ہوگیا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 613 پوائنٹس پر پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.