سٹیٹ بنک نے قرضہ موخرو ری شیڈول سکیم کے تحت 12 کھرب 68 ارب 60کروڑ روپے کے قرضے ایک سال کیلئے موخر کئے

جمعرات 20 اگست 2020 13:52

سٹیٹ بنک نے قرضہ موخرو ری شیڈول سکیم کے تحت 12 کھرب 68 ارب 60کروڑ روپے کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2020ء) کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کی کوششوں کے ضمن میں سٹیٹ بنک کے قرضہ موخرو ری شیڈول کرنے کی سکیم کے تحت اب تک 12 کھرب 68 ارب 60کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کے قرضوں کو ایک سال کیلئے موخرکردیا گیاہے۔ سٹیٹ بنک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق اصل زر کی ادائیگی ایک سال کیلئے موخرکرنے کی سکیم کے تحت 13 اگست تک سٹیٹ بنک کو 13لاکھ ، 29 ہزار 871 درخواستیں موصول ہوئی جن کے زمہ واجب الاداقرضہ کا حجم 24 کھرب ، 10 ارب ،59 کروڑ روپے تھی ، ان میں سی12لاکھ 18ہزار 608 درخواستوں کی منظوری دی گئی ہے اور12 کھرب 68 ارب 60کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کے قرضوں کو ایک سال کیلئے موخرکردیا گیاہے ۔

اسی طرح اس سکیم کے تحت ایک کھرب 71 ارب 15 کروڑِ 9 لاکھ روپے سے زائد کے قرضوں کی ری سٹرکچرنگ/ ری شیڈولنگ کی منظوری دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس سکیم کے تحت صارف قرض کا اصل زر ایک سال موخر کرنے کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے۔ یہ سہولت ان صارفین کیلئے ہیں جن کی ادائیگی 31 دسمبر تک باقاعدہ ہوں ہو،قرض ادائیگی موخر کرنے پر بینک کوئی فیس یا سود چارج نہیں کریں گے۔ بینکس اس دوران صرف سود یا منافع کی وصولی کر سکیں گے،جو صارفین سود یا منافع کی رقم ادا نہ کرسکیں وہ ری سٹرکچر کی درخواست کرسکتے ہیں۔ قرضوں کو موخر یا ری شیڈول کرنے سے کریڈٹ ہسٹری متاثر نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :