پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار،سرمایہ کاری مالیت

میں38ارب79کروڑ58لاکھ روپے سے زائدکی کمی

جمعرات 20 اگست 2020 21:44

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار،سرمایہ کاری مالیت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2020ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کوبھی مندی کا رجحان غالب رہااور کے ایس ای100انڈیکس مزید285.56پوائنٹس کی کمی سی40ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 39868.55پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ59.35فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں38ارب79کروڑ58لاکھ روپے کی کمی ہوئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت7.62فیصدکم رہا۔

گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب حصص خریداری میں دلچسپی کے سبب کے ایس ای100انڈیکس40249پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے شیئرز فروخت کا دباو،ْ بڑھ گیا جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور انڈیکس39768پوائنٹس کی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی لیکن مندی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کا اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس285.56پوائنٹس کی کمی سی39868.55پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 146.82پوائنٹس کی کمی سی28075.02ائنٹس اورکے ایس ای30انڈیکس 139.30پوائنٹس کی کمی سے 17283.47پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مجموعی طور پر 401کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں 145کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ 238کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور18میں استحکام رہا ۔قیمتوں میں اتار چڑھاو،ْ کے لحاظ سے یونی لیور فوڈز100روپے کے اضافے سی9700روپے اور بہانیرو ٹیکس74.56روپے کے اضافے سی1068.93روپے ہوگیا جب کہ نیسلے پاکستان کے حصص 80روپے کی کمی سی6210روپے اورآئی لینڈ ٹیکسٹائیل 70.53روپے کی کمی سی922.80روپے ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :