گوجرخان، پولیس نے کیش اینڈ کیری سے چوری کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا، نقدی برآمد

جمعہ 21 اگست 2020 16:46

گوجرخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2020ء) گوجرخان پولیس کی بڑی کامیابی، میزان کیش اینڈ کیری میں چوری کرنے والا ملزم گرفتار، تین لاکھ سے زائد کی رقم برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او میاں عمران عباس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں میں اہم کامیابی پولیس نے المیزان کیش اینڈ کیری جی ٹی روڈ پر نقب زنی کی ورادات کرنے والا ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم عمران شوکت عرف مانی کے قبضہ مالمسروقہ رقم 3لاکھ روپے برآمد،ملزم نے رات کے وقت نقب زنی کی واردات کے دوران کیش اینڈ کیری کی شاپ اور کیش کاونٹر کے لاک توڑے،ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔کیش اینڈ کیری کے مالک احتشام الطاف کی درخواست پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ایس پی صدر ضیاء الدین احمد نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس ڈی پی او گوجر خان کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دی,پولیس ٹیم نے موقع سے شواہد اور CCTV فوٹیج کی مدد سے نقب زنی کی واردات میں ملوث ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او گوجر خان کا کہنا تھا کہ ملزم عمران شوکت عرف مانی سے دوران ورادات چوری کی گئی رقم 3 لاکھ روپے بھی برآمد کر لیے ہیں، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :