ہری پور، نکاح کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے پانچ ملزمان گرفتار

ہفتہ 22 اگست 2020 13:22

ہری پور، نکاح کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ..
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2020ء) نکاح کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے پانچ ملزمان کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق چند روزقبل سوشل میڈیاپرنامعلوم افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ کرنے کی ویڈیو منظر عام پرآئی جس پرڈی پی او ہری پور سید اشفاق انورنے ویڈیو کا نوٹس لیا۔

پتہ براری و شناخت پر ملزمان کا تعلق تھانہ صدر کی حدود پھرہالہ سے تھا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ صدر شفیق الرحمان نے ہمراہ نفری پولیس کے بعد از نشاندہی ملزمان آکاش، فہد، احتشام، وصی شاہ اور محمد سبحان ساکنان پھرہالہ کو گرفتار کیا اور ان کے خلاف ہوائی فائرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ 5عددپستول اور2 عددرائفل کلاشنکوف نما برآمدکرلی گئیں۔ملزمان نکاح کی خوشی میں ہوائی فائرنک کررہے تھے۔ ڈی پی او ہری پور نے عوام الناس کے نام پیغام میں کہا کہ ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنا قانوناً جرم ہے۔ اگر اس فعل میںکوئی شخص یااشخاص پایاگیاتواس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔