پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر مندی کا رجحان رہا

کے ایس ای100انڈیکس400پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس40ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے کم ہو کر39600پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا

ہفتہ 22 اگست 2020 22:04

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر مندی کا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2020ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر مندی کا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس400پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس40ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے کم ہو کر39600پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 73ارب سے زاید روپے ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 74کھرب روپے سے کم ہو کر73کھرب روپے کی سطح پر آگیا،مندی کے سبب 54فیصد حصص کی قیمتیں گر گئیں ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے 4دن مندی کی لپیٹ میں رہی اس دوران انڈیکس 730.66پوائنٹس لوز کر گیا تاہم ایک دن کی مندی میں انڈیکس61.51پوائنٹس بڑھ گیا تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا ۔

(جاری ہے)

اسٹا ک ماہرین کے مطابق جی آئی ڈی سی کی مد میں تمام صنعتی شعبوں میں ادائیگیوں کے بوجھ سے ان شعبوں کے حصص میں فروخت اور حکومت و آئی پیز کے درمیان ہونیوالے معاہدے کے بعد آئی پی پیز کے منافع میں کمی جیسے عوامل سے انرجی سرمائے کا انخلا ء دیکھا گیا جبکہ نتائج سیزن میں بعض لسٹڈ کمپنیوں کے مالیاتی نتائج اچھے نہ ہونے پر سرمایہ کاروں نے نئی سرمایہ کاری سے دور رہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں669.15پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس40290.74پوائنٹس سے گھٹ کر39621.59پوائنٹس ہوگیا اسی طرح361.64پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس17538.41پوائنٹس سے کم ہو کر17176.77پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس28134.26 سے کم ہو کر27858.64پوائنٹس پر آگیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں73 ارب35کروڑ72لاکھ27ہزار487روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم74کھرب34ارب56کروڑ39لاکھ47ہزار995روپے سے گھٹ کر 73کھرب61ارب20کروڑ67لاکھ20ہزار508روپے ہو گیا ۔

گذشہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس40435.20پوائنٹس کی بلند سطح کو چھوگیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس39240.13پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ22ارب روپے مالیت کی52کروڑ26لاکھ 52ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم14ارب روپے مالیت کی39کروڑ46لاکھ20ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر1994کمپنیوں کا کاروبارہوا جس میں سی831کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،1067میں کمی اور96کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے میںیونٹی فوڈز لمیٹڈ ،حیسکول پیٹرول ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،پاک ریفائنری ،پاک الیکٹرون ،سوئی نادرن گیس ،یونٹی فوڈذ آر ،عائشہ اسٹیل مل ،حب پاور کمپنی ،پاک انٹر نیشنل بلک ،ڈی جی کے سیمنٹ ،میپل لیف ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،بینک آف پنجاب ،پاور سیمنٹ ،پی ٹی سی ایل ،ٹی پی ایل کارپوریشن ،کوٹ ادو پاور ،فیصل بینک ،دوست اسٹیل لمیٹڈ ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،ازگارڈ نائن ،دیوان سیمنٹ اورٹی پی ایل پراپرٹیز سر فہرست رہے ۔