mبزدار صاحب خدارا لاہور کی جان چھوڑ دیں ، عظمیٰ بخاری

م* لاہور کو حفاظت کیلئے روبوٹ اور چابی والے کھلونوں کی ضرورت نہیں، رہنما ن لیگ

اتوار 23 اگست 2020 19:55

p لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2020ء) پنجاب کی ترجمان مسلم لیگ نون عظمیٰ بخاری نے عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بزدار صاحب خدارا لاہور کی جان چھوڑ دیں۔

(جاری ہے)

ا پنے ایک بیان میں ن لیگ کی رہنما کا کہنا تھا کہ لاہور کو حفاظت کیلئے روبوٹ اور چابی والے کھلونوں کی ضرورت نہیں، لاہور کے عوام 2 سال سے جس اذیت سے گزر رہے ہیں اسکا ہمیں اندازہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی لاہوریوں سے اپنی شکست کا بدلہ لے رہے ہیں، عثمان بزدار کا مشن ہے کہ لاہور کو بھی آثار قدیمہ میں تبدیل کیا جائے، لاہور، گوجرنوالہ اور فیصل آباد کے تمام ترقیاتی فنڈز تونسہ اور میانوالی میں لگائے جارہے ہیں۔