پشین،ایم پی اے شاہینہ کاکڑکا ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کا دورہ، مختلف وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی

منگل 25 اگست 2020 17:12

پشین۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2020ء) رکن صوبائی اسمبلی شاہینہ کاکڑ نے کہا ہے کہ عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی ان کا بنیادی حق ہے، جب مریض دور دراز علاقوں سے علاج کے غرض سے آئیں تو ان کا علاج کرنا ڈاکٹروں کی ذمہ داری بنتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر سول ہسپتال پشین میں چلڈرن وارڈ کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

ایم پی اے شاہینہ کاکڑ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔ ہسپتال میں انہوں نے مختلف وارڈز میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور ایمرجنسی وارڈ سمیت ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ہسپتال ایم ایس عبدالحنان آغا نے بریفنگ دیتے ہوئے ہسپتال میں علاج معالجہ کے دوران عوام کو دی جانے والی سہولیات اور ہسپتال کی صورتحال اور مسائل سے انہیں آگا ہ کیا۔

(جاری ہے)

ایم ایس نے بتایا کہ ہسپتال میں ڈاکٹرز روزانہ کی بنیاد پر مریضوں کا معائنہ کرتے ہیں۔ اس موقع پر ڈی ایچ او پشین سعید احمد میروانی اسسٹنٹ کمشنر حضرت ولی کاکڑ عوامی نیشنل پارٹی کے ضلئعی صدر عبدالباری کاکڑ محمد صادق کاکڑ ایس ایچ او پیر عصمت اللہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ رکن صوبائی اسمبلی محترمہ شاہینہ کاکڑ نے پشین پولیس لائن کا بھی دورہ کیا جہاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ایوب اچکزئی سے ملاقات کی۔