فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کاروائی ، کلچہ ہا ئوس ، ٹی سٹال ، جوس کارنر ، پان شاپ اورچکن شاپس سیل

بدھ 26 اگست 2020 16:04

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2020ء) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سرگودہا شہر اور گردونواح میں کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے گٹکے کی فروخت ، فوڈ لائسنس کی عدم دستیابی ، صفائی ستھرائی کے ناقص معیار ، قوائدوضوابط کی مسلسل خلاف ورزیوں اور ناقص اشیاء کی فروخت پر پان شاپ ، کلچہ ہائوس ، ٹی سٹال ، جنرل سٹور ، جوس کارنر اور 4عدد چکن شاپس کو سیل کر دیا ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ زائد المعیاد اشیاء کی فروخت اور ناقص لیبلنگ پر ایک کریانہ سٹورکو مبلغ 10ہزار روپے جرمانہ کیا ۔ چیکنگ کے دوران فوڈ سیفٹی کی ٹیموں نے 20کلو سے زائد ناقص اور مضرِ صحت اچار تلف کردیا جبکہ 235کے قریب گٹکا کے پیکٹس بھی تلف کردیئے ۔ فوڈ سیفٹی کی ٹیموں نے سٹور کے مالک کو آئندہ کے لیے محتاط رہنے کی وارننگ دی ۔

متعلقہ عنوان :