بالاکوٹ،جیولرکی دوکان میں چوری کی واردات کے دوران چور لاکھوں روپے مالیت کے زیورات،نقدی چوری کرکے فرار

بدھ 26 اگست 2020 16:57

بالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2020ء) بالاکوٹ بازار میں جیولر کی دوکان میں چوری کی واردات کے دوران نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اورنقدی چوری کرکے فرار ہوگئے۔ بالاکوٹ ولید خان پلازہ میں عمیر جیولرز کی دوکان کو نامعلوم چوروں نے دوکان کے تالے کاٹ کر اور اپنے تالے مقفل کر کے دوکان کا صفایا کردیا۔وقوعہ کی صبح جب دوکاندار دوکان پر آیا تو دوکان کے تالے تبدیل شدہ دیکھ کر پولیس کو مطلع کیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے واقعہ کی مکمل چھان بین کے ساتھ موقع سے اہم شواہد اکٹھے کیے ہیں جبکہ فنگرز پرنٹ کے ساتھ دستیاب شواہد پر تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے،تھانہ بالاکوٹ میں چوری کی واردات سے متعلق دی جانے والی درخواست میں متاثرہ صراف رضا الرحمان ولد ضیاء الرحمان نے مئوقف اختیار کیا ہے کہ اس کی دوکان میں اڑھائی لاکھ روپے نقد جبکہ چوری ہونے والے زیورات کی قیمت تقریباً22لاکھ روپے بتائی ہے۔ مجموعی طور پر نقصان کا تخمینہ25لاکھ روپے بتایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :