متنازع ٹوئٹس کے معاملے پر زلفی بخاری نے ریحام خان پر ہتک عزت کا مقدمہ کردیا

ریحام خان سے معافی، الزامات کی واپسی اور ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ

بدھ 26 اگست 2020 21:07

متنازع ٹوئٹس کے معاملے پر زلفی بخاری نے ریحام خان پر ہتک عزت کا مقدمہ ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اگست2020ء) ریحام خان کی پاکستانی ہوٹل روز ویلٹ کی فروخت سے متعلق متنازع ٹوئٹس پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصیزلفی بخاری نے ریحام خان پر ہتک عزت کا مقدمہ کردیا جس میں زلفی بخاری نے ریحام خان سے معافی، الزامات کی واپسی اور ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابقزلفی بخاری نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ریحام خان نے ٹوئٹس کے ذریعے مجھے بدنام کیا اور ساکھ کو نقصان پہنچایا، روز ویلٹ ہوٹل سے متعلق کمیٹی میں پانچ افراد شامل تھے لیکن صرف مجھے نشانہ بنایا گیا، انصاف کے حصول کیلئے عدالت جانے پر مجبور ہوا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ریحام خان کو اپنے الزامات کے ثبوت عدالت میں پیش کرنا ہوں گے، مقدمہ آزادی رائے کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری جانب ترجمان ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ زلفی بخاری کی جانب سے دائر کیا گیا مقدمہ شروع ہونے میں 8 ماہ لگ جائیں گے۔واضح رہے کہ ریحام خان نے ٹوئٹ میں الزام لگایا تھا کہ ہوٹل کی فروخت سے ذلفی بخاری کو فائدہ ہوگا۔

26-08-20/--183 #h# ض* ترقیاتی منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ساجد ظفر ڈال سرکاری رقبہ کو قبضہ اور تجاوزات مافیا سے واگزار کرا کے عوامی فلاح کے منصوبوں کیلئے استعمال میں لایا جائے گا،کمشنرڈیرہ غازیخان ڈویژن #/h# ڑ*ڈیرہ غازیخان (آن لائن ) کمشنرڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی․ سرکاری رقبہ کو قبضہ اور تجاوزات مافیا سے واگزار کرا کے عوامی فلاح کے منصوبوں کیلئے استعمال میں لایا جائے گا․ انہوں نے یہ بات ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے کہی ․ کمشنر نے خیابان سرور میں کچرا پوائنٹ کی صفائی کے عمل کا جائزہ لیاسی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق اور دیگر ہمراہ تھے ․ کمشنر نے کہاکہ خیابان سرور میں کچرا صاف کرکے پارک میں تبدیل کیا جائیگا۔

بھاری مشینری کی ذریعے گہری خندقیں کھود کر کچرا دفن کرنے کا آغاز کر دیا گیاہے ذرخیز مٹی کی تہہ ڈال کر پارک کے لئے جگہ تیار کی جائے گی۔ماحول دوست خوبصورت پودے اور گھاس لگائی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ مقامی افراد انتظامیہ کا دست بازو بنیں۔دریں اثناء کمشنر ساجد ظفر ڈال نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ہمراہ زیر تعمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا انہوں نے تعمیراتی کام کی پیشرفت سے متعلق بریفنگ لی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کے افسران نے کمشنر کو بریفنگ دی کمشنر نے کہاکہ کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ خطہ کیلئے وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کا تحفہ ہے انسٹی ٹیوٹ کی جلد تکمیل لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

کمشنر ساجد ظفر ڈال کو بریفنگ کے دوران بتایاگیا کہ مرحلہ وار 200 بیڈ کاکارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ بنے گا اورمنصوبہ پر تقریبا ساڑھے چار ارب خرچ ہوں گی علاوہ ازیںکمشنر نے شہر کے نواحی علاقے بہاری کالونی کا دورہ کرتے ہوئے سرکاری رقبہ کا جائزہ لیا․ انہوں نے سرکاری رقبہ پر عوام کی تفریح کیلئے پارک بنانے کی ہدایات جاری کیں ․