لاڑکانہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور 6 زخمی

جمعرات 27 اگست 2020 14:45

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2020ء) لاڑکانہ کے علاقے شہزاد کوٹ میںآسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی چینل کے مطابق جمعرات کے روز لاڑکانہ کے علاقے شہزاد کوٹ کی حدود میں اپنے گھر کے صحن میں بیھٹے افراد پر اچانک وہاں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی، ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو چانڈکا ہسپتال منتقل کرا دیا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 15سالہ امتیاز، 17سالہ نعیم اور 12سالہ وسیم چانڈیو شامل جبکہ زخمیوں میں 2 بھائی 10 سالہ معراج، 14سالہ عاشق اور 14 سالہ عبدالغفور و زوہیب شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :