شہید نواب اکبر خان بگٹی با اصول سیاستدان تھے،جے یو آئی (س)

جمعرات 27 اگست 2020 21:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اگست2020ء) جمعیت علماء اسلام (س) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ شہید نواب اکبر خان بگٹی با اصول سیاستدان تھے ان کی شہادت بلوچستان کے عوام کیلئے فلاح وبہبود تھا بلوچستان میں کوئی معیار نہ تعلیمی مرکز ہے اور نہ صحت کے بہترین مواقع ہیں ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام (س) کے صوبائی قائم مقام امیر مولانا مفتی عبدالواحد بازئی نے نواب محمد اکبر خان بگٹی کی برسی کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام سے دوسرے صوبوں کے عوام کی بنسبت اہل بلوچستان سے تھرڈ کلاس کے شہری کارویہ ہے جو کہ احسن اقدام نہیں بلوچستان بھر میں نہ صحت نہ تعلیم اور نہ تجارتی مراکز ہیں جہاں انسان کی زندگی کی ضروریات کو پوری کرریں انہوں نے کہا کہ نواب اکبر بگٹی با اصول سیاستدان تھے ا ور جرات مند اور قبائلی رہنماء تھے انہوں نے ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیا آج بھی ان کی جماعت پر امن تحریک کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ کارکن مرکزی قائدین کے آمد کیلئے تیاری تیز کریں