پورٹ قاسم پاور پراجیکٹ نے ایک ہزار ایام کے سیف آپریشن میں 22.5 ارب کلو واٹ بجلی پیدا کی

پیر 31 اگست 2020 12:58

پورٹ قاسم پاور پراجیکٹ نے ایک ہزار ایام کے سیف آپریشن میں 22.5 ارب کلو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2020ء) سی پیک کے تحت پورٹ قاسم پاور پراجیکٹ نے ایک ہزار ایام کے سیف آپریشن میں 22.5 ارب کلو واٹ بجلی پیدا کی۔ذرائع کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری کے پہلے مرحلے کے کامیاب نفاذ نے پاکستان کی توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ سی پیک کے تحت قاسم کول فائرڈ پاور پلانٹ نے 1,000ایام کے سیف آپریشن میں 22.5 ارب کلو واٹ بجلی پیدا کرکے ملک میں بجلی کی فراہمی کو تیز کیا ہے۔ اس نے تعمیراتی مدت کے دوران ہر سال 3000 سے زیادہ ملازمتیں فراہم کیں اور فعالیت کے بعد ہر سال 500 سے زیادہ مقامی ملازمتیں فراہم کرکے پاکستان کی معاشرتی و معاشی ترقی کو تیز کیا۔

متعلقہ عنوان :