پتوکی ٹول پلازہ کے قریب بس کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر‘ دو حقیقی بھائی موقع پر جاںبحق

منگل 1 ستمبر 2020 11:00

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2020ء) پتوکی ٹول پلازہ کے قریب بس کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر دو حقیقی بھائی موقع پر جاںبحق بس ڈرائیور بس سمیت موقع سے فرار ہوگیا اطلاع ملتے ہی پولیس و دیگر ادارے موقع پر پہنچ گئے پتوکی کے صحافیوں ،وکلاء ،سیاسی ،سماجی شخصیات کا اہل خانہ سے اظہار افسوس تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواح کرماں آباد حبیب آباد کے رہائشی حقیقی بھائی محمد نعیم ،محمد سلیم اپنی موٹر سائیکل نمبری LEP 6921 پر حبیب آباد سے پتوکی جارہے تھے کہ پتوکی ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار بس نے ان کو ٹکر دے ماری جسکے نتیجے میں دونوں موٹر سائیکل سوار بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اطلاع ملتے ہی پولیس و دیگر ادارے موقع پر پہنچ گئے جانبحق افراد کی نعشوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پتوکی منتقل کر دیا گیا دونوں بھائیوں کی موت کی خبر سن کر علاقے میں کہرام برپا ہر طرف سوگ کا عالم ہے سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور پیر افضل حیدر شاہ ،صدر پریس کلب پتوکی شیخ عبید اللہ ،نوید بھٹی ،محمود خالد گہمن ،سلمان جاوید ،جاوید سہوترا ،عمران چوہدری،چوہدری غلام رسول ،لیگل ایڈوائزر پریس کلب شہزادہ آصف بھٹی ایڈووکیٹ ،صدر انصاف ویلفیئر ونگ تحصیل پتوکی عبدالرزاق بھٹی ،سینئر رہنما پی ٹی آئی چوہدری عقیل اسلم آرائیں ،صدر پتوکی بار ایسوسی ایشن مدثر نعیم بھٹی ،سابق صدر پتوکی بار ایسوسی ایشن خالد عمر سدھو ،صدر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن پتوکی چوہدری عظمت علی پپو ،و دیگر احباب نے اس افسوس ناک واقع پر مرحومین کے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کیا