جو میرے خاندان کے ساتھ ہوا وہ انتہائی خوفناک ہے:سریش رائنا
میرے ماموں کو ذبح کیا گیا ، میری بوا اور دونوں کزنوں کو شدید چوٹیں آئیں، بدقسمتی سے ایک کزن کئی دن زندگی کی لڑائی کے بعد گذشتہ رات چل بسا ،میری بوا کی حالت اب بھی بہت نازک ہے اور وینی لیٹر پر ہے: سابق بھارتی کرکٹر
ذیشان مہتاب منگل 1 ستمبر 2020 14:09
(جاری ہے)
اس جرم کی تفصیلات بتاتے ہوئے سریش رائنا نے ٹویٹ کیا کہ ’’پنجاب میں میرے کنبے کے ساتھ جو ہوا وہ انتہائی خوفناک ہے، میرے ماموں کو ذبح کردیا گیا ، میری بوا اور میرے دونوں کزنوں کو شدید چوٹیں آئیں۔
بدقسمتی سے میرا ایک کزن بھی کئی دن زندگی کی لڑائی کے بعد گذشتہ رات چل بسا ،میری بوا کی حالت اب بھی بہت نازک ہے اور وینی لیٹر پر ہے ‘‘، ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’ہم آج تک نہیں جانتے کہ اس رات واقعی میں کیا ہوا تھا اور کس نے ایسا کیا تھا۔ میں پنجاب پولیس سے درخواست کرتا ہوں اور اس معاملے کو دیکھیں۔ ہم کم از کم یہ جاننے کے مستحق ہیں کہ ان کے ساتھ یہ گھناؤنی حرکت کس نے کی ہے۔ ان جرائم پیشہ افراد کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیئے‘‘۔ یاد رہے کہ سریش رائنا نے حال میں نجی مصروفیات کے باعث رواں برس انڈین پریمیئر لیگ سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے ،وہ انڈین پرمیئر لیگ کی تاریخ کے دوسرے کامیاب ترین بلے باز ہیں جنہوں نے اب تک 193 میچز میں 33.34 کی اوسط سے 5368 رنز سکور کررکھے ہیں جس میں ایک سنچری اور 38 نصف سنچریاں شامل ہیں ، انہوں نے یہ رنز 137.11 کے سٹرائیک ریٹ سے سکور کیے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.