سندھ پولیس میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آنے لگی،5روز میں کوئی کیس سامنے نہیں آیا

منگل 1 ستمبر 2020 15:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2020ء) سندھ پولیس میںبھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آنے لگی ، گزشتہ پانچ روز کے دوران وائرس کا کوئی نیا کیس سامنے انہیں آیا ۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق 3342کے قریب افسران اورجوان کوروناوائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔گذشتہ پانچ روز کے دوران کورونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔

(جاری ہے)

کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 18 پولیس افسران/جوان شہید ہوئے ۔

زیرعلاج افسران اور جوانوں کی تعداد171 ہے ۔اب تک 3153افسران اور جوان صحتیاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔انہوںنے کہا کہ کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پراقدامات جاری ہیں۔کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنیوالے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیئے انتہائی پرعزم اوربلندحوصلہ ہیں۔