بابر اعظم بیٹنگ کی طرح کپتانی میں بھی کامیاب ہوں گے، ندیم خان

بدھ 2 ستمبر 2020 13:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2020ء) ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان نے کہا ہے کہ بابر اعظم بیٹنگ کی طرح کپتانی میں بھی کامیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں ندیم خان نے کہا کہ بابر کا کھیل پر کنٹرول دن بدن بہتر ہوتا جا رہا ہے، جس طرح سیکھ وہ رہے ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ کامیاب ترین کپتان بھی بنیں گے۔دورہ انگلینڈ میں محمد حفیظ کی کارکردگی سے متعلق بات کرتے ہوئے ندیم خان نے کہا کہ حفیظ نے فارم اور فٹنس ثابت کی ہے، کھلاڑی جس عمر میں بھی ہو فارم اور فٹنس ہے تو اسے کھیلنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :