پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری‘ پہلا ون ڈے راولپنڈی، دو لاہور میں ہونگے

جمعرات 7 مئی 2026 22:57

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری‘ پہلا ون ڈے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2026ء) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ آسٹریلوی ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی، جبکہ سیریز کا آغاز 30 مئی سے ہوگا۔

(جاری ہے)

سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ بالترتیب 2 اور 4 جون کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگا۔

تمام میچز شام 4 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے، جبکہ ٹاس شام 4 بجے کیا جائے گا۔یہ سیریز مارچ اور اپریل 2022 کے بعد آسٹریلیا کی پاکستان میں پہلی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز ہوگی۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے رواں سال جنوری میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا، جبکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران بھی آسٹریلوی ٹیم پاکستان میں میچز کھیل چکی ہے۔