انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر بڑھ کر 166.50روپے ہوگیا

جمعرات 3 ستمبر 2020 20:05

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر بڑھ کر 166.50روپے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2020ء) انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر بڑھ کر 166.50روپے ہوگیا جب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر مستحکم رہی۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 60پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید165.40روپے سے بڑھ کر166روپے اور قیمت فروخت165.60روپے سے بڑھ کر166.20روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید166روپے اور قیمت فروخت166.50روپے مستحکم رہی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کی کی کمی ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید195روپے سے گھٹ کر194.50روپے اور قیمت فروخت197روپے سے گھٹ کر196.50روپے ہو گئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید219روپے اور قیمت فروخت221روپے برقرار رہی ۔

متعلقہ عنوان :