مالی سال 2020 ء کے ابتدائی نو مہینوں کے دوران اوریکس لیزنگ پاکستان لمیٹڈ کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 10.60 فیصد کمی

اتوار 6 ستمبر 2020 09:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2020ء) مالی سال 2020 ء کے ابتدائی نو مہینوں کے دوران اوریکس لیزنگ پاکستان لمیٹڈ ( او ایل پی ایل) کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 10.60 فیصد کمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ 2019-20ء کے دوران او ایل پی ایل کا بعد از ٹیکس منافع 683 ملین روپے کم ہو گیا جبکہ جولائی تو مارچ 2018-19 کیلئے اوریکس لیزنگ کو 764 ملین روپے بعد از ٹیکس آمدنی ہوئی تھی۔

اس طرح مالی سال 2019ء کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2020ء کے پہلے نو ماہ کے دوران اوریکس لیزنگ کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 81 ملین روپے یعنی 10.60 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں کمی کے نتیجہ میں او ایل پی ایل کی فی حصص آمدنی بی 4.58 روپے کے مقابلہ میں 4.09 روپے فی حصص تک کم ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :