دنیا بھر کی 1500بہترین یونیورسٹیوں میں پشاور یونیورسٹی کو بھی شامل کردیاگیا

پیر 7 ستمبر 2020 20:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2020ء) دنیا بھر کی 1500بہترین یونیورسٹیوں میں پشاور یونیورسٹی کو بھی شامل کردیاگیا ہے بہترین یونیورسٹیوں کی رینکنگ جاری کر دی گئی ہے مجموعی طور پر پاکستان کی 17یونیورسٹیاں اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہے پشاو ریونیورسٹی اور عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کو بہترین یونیورسٹی قرار دیدیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

600بہترین یونیورسٹیوں میں 200یونیورسٹیوں کو شامل کیا گیا ہے ریکننگ کے لئے مختلف جامعات کے ایک کروڑ تیس لاکھ ریسرچ پیپرز کا تجزیہ کیا گیا سال 2021کے لئے عالمی یونیورسٹیوں کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے ۔ 93ممالک کے 1500بہترین یونیورسٹیاں اس فہرست میں شامل ہیں ۔ پشاور یونیورسٹی ، عبدالولی خان یونیورسٹی کے علاوہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد ، آکسفورڈ یونیورسٹی ، کامسیٹس ، ایگر یکلچر یونیورسٹی ، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ ، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی ، وغیرہ شامل ہیں۔