مردان میں تجاوزات کیخلاف کارروائی، تمام تر معولی تجاوزات کو ہٹا دیا گیا

پیر 7 ستمبر 2020 23:51

مردان۔07 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شہباز گڑھی و گڑھی کپورہ جہانزیب خان نے تجاوزات کے خلاف کاروائی کی۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے دکانوں کے سامنے سٹرکوں پر کئیے گئے تمام تر معمولی تجاوزات کو ہٹا دیا اور تجاوز کرنے والوں کو سختی سے تجاوزات کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی۔

اسی طرح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سہرش نگارنے تھانہ ہوتی کی حدود میں عوامی شکایات پر کارروائی کی۔ اس مد میں چکڑو پل، لنڈاکی اور چاٹو چوک میں نان بائیویوں، سبزی فروش اور دودھ فروش کے خلاف کارروائی کی ۔کم وزن، سرکای نرخنامہ آویزاں نہ کرنے، صفائی کا خیال نہ رکھنے اور سرکاری نرخنامہ سے تجاوز پرکئی دکانداروں کو موقع پر جرمانہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

. جبکہ تحصیل کاٹلنگ میں شہریوں کو فردات کا اجراء، کاغذات مال کی درستگی، رجسٹری کا اندراج، انتقال کا اندراج اور محکمہ مال سے متعلق دیگر مختلف شکایات و مسائل کے حل کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مشتاق حسین کی سربراہی میں ریونیو دربار کا انعقاد کیا گیا۔ ریونیو دربار میں اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ کامران خان، اسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹرننگ شاہد اللہ شاہد، محمّد ثاقب،تحصیلدار و نائب تحصیلدار، ریونیو عملہ سمیت گرداور و پٹواریوں اور عوام نے شرکت کی۔

ریونیو دربار میں محکمہ مال سے متعلق معاملات زیر غور آئیں۔ اس دوران لوگوں نے آراضیات سے متعلق درپیش مسائل کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے سامنے پیش کئیں۔ جس پر اے ڈی سی مردان نے کئی مسائل کو موقع پر حل کر دئیے اور بعض مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کر دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس طرح کے دربار ہر ماہ منعقد کئے جائینگے تاکہ عوامی مسائل کو جلد سے جلد حل کیے جاسکے، مذید انہوں نے پٹواریوں اور دوسرے عملے کو عوامی مسائل کے حل میں رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایات جاری کئے اورکہا کہ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی.