چاغی ٹو دالبندین مین روڈ پر واقع اسماعیل پیٹرول پمپ میں آتشزدگی ،لاکھوں کا پیٹرول ،دیگر قیمتی سامان جل گیا

جمعرات 10 ستمبر 2020 16:46

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2020ء) چاغی ٹو دالبندین مین روڈ پر واقع اسماعیل پیٹرول پمپ میں اچانک آتشزدگی ، تفصیلات کے مطابق چاغی ڈرم بازار میں عبدالباری ولد ملا محمد رسول نامی شخص کے پیٹرول پمپ میں آگ لگ گئی پٹرول پمپ میں موجو د لاکھوں روپے کا پیٹرول اور دیگر قیمتی سامان جل گیا اس موقع پر سول انتظامیہ اور ایف سی 56ونگ کے جوان موقع پر پہنچ کر آگ کو قابو کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

پمپ مالک کا کہنا کہ آگ لگنے کا وجہ معلوم نہ ہو سکا اور ایف سی اور سول انتظامیہ موقع پر پہنچ کر ہمیں ریسکیو کیا۔ اور چاغی شہر بڑی تباہی سے بچ گیا۔جس پرہم ایف سی اور سول انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :