عارف والا،ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں نقدی ،طلائی زیور،موٹرسائیکل اورموبائل فون لوٹ لیے گئے، مزاحمت پر فائرنگ سے ماںبیٹا شدیدزخمی

جمعرات 10 ستمبر 2020 16:58

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2020ء) ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں نقدی ،طلائی زیور،موٹرسائیکل اورموبائل فون لوٹ لیا مزاحمت پر فائرنگ سے ماںبیٹا شدیدزخمی ہوگئی..

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محلہ گورایہ نگر میں محمد اسحاق جٹ کے گھر میں سات نامعلوم ڈاکواسلحہ کے زورپرزبردستی داخل ہوگئے اوراہلخانہ کو یرغمال بناکر نقدی ،طلائی زیور اور دوعدد موبائل فون کل مالیت تقریباًً -4 لاکھ روپے لوٹ لیے مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے دائیہ ممتاز بی بی اور بیٹا محمد اسحاق جٹ شدیدزخمی ہوگئے ڈاکوفرارہونے میںکامیاب ہوگئے جبکہ گائوں 22/KBکے نزدیک موٹرسائیکل سوارعلی احمد چشتی سے -8 نامعلوم ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر نقدی اور موٹرسائیکل مالیت 148500 روپے لوٹ کرفرارہوگئے پولیس مصروف تفتیش ہے ۔