چارسدہ پولیس کی کارروائی،اشتہاریوں کوپناہ دینے کے جرم میں 7 افرادگرفتار،اسلحہ وبارودبرآمد

جمعہ 11 ستمبر 2020 12:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2020ء) ڈی پی او ضلع چارسدہ محمد شعیب خان کی خصوصی ہدایت پر تھانہ پڑانگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مجرمان اشتہاریوںکوپناہ دینے کے جرم میں 7افرادکوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سٹی محمد اقبال خان کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ پڑانگ اشفاق خان میاں کلے میں اشتہاریوں کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا۔ اس موقع پر اشتہاریوں کو پناہ دینے کے جرم میں 7ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 1کلاشنکوف،1کالاکوف،2رائفل،2ریفیٹر،4پستول اور301کارتوس برآمد کرلیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :