اعجاز الحق کا اپنے حلقے کا دورہ‘ فوت شدگان کے اہل خانہ تعزیت کا اظہار کیا

جمعہ 11 ستمبر 2020 15:26

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2020ء) سر براہ مسلم لیگ زیڈ سابق ایم این اے اعجاز الحق نے اپنے حلقہ کا دورہ کیا اور فوت شدگان کے گھروں میں جا کر تعزیت کی تفصیلات کے مطا بق سابق ایم این اے سر براہ مسلم لیگ زیڈ اعجاز الحق کا اپنے حلقہ ہارون آباد کا دورہ ان کے ہمراہ سابق ایم پی اے صوبائی صدر مسلم لیگ زیڈ چوہدری غلام مرتضی ،زاہد رشید قاضی،عظیم جمی اور معروف سماجی کارکن شیخ سرورکاکا بھی تھے اعجازالحق نے اپنے ووٹروں سپوٹروں سے ملاقات کی اور اپنے حلقہ میں فوت شدگان کے گھر گئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مر حومین کے لئے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کے لئے صبرو جمیل کی دعا کی اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ دنیا فانی ہے سب نے باری باری اپنے خالق حقیقی سے جا ملنا ہے موت ایک اٹل حقیقت ہے ہمیں ایسے نیک اور اچھے کام کر نے چاہیے کہ اللہ پاک کو پسند آجائیں جس سے ہماری دنیا اور آخرت دونوں کا میاب ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :