ہارون آباد‘ڈسٹر کٹ پولیس آ فیسر قدو س بیگ کی سربراہی میں ضلعی پولیس نے ماہ اگست میں 176 اشتہاریوں سمیت مختلف جرائم میں ملوث کل 1321ملزمان گرفتار کیے

جمعہ 11 ستمبر 2020 15:26

ہارون آباد‘ڈسٹر کٹ پولیس آ فیسر قدو س بیگ کی سربراہی میں ضلعی پولیس ..
ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2020ء) ڈسٹر کٹ پولیس آ فیسر قدو س بیگ کی سربراہی میں ضلعی پولیس نے ماہ اگست میں 176 اشتہاریوں سمیت مختلف جرائم میں ملوث کل 1321ملزمان گرفتار کیے، جن سے 7012350 روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا۔ تفصیلا ت کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے ماہ اگست میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملو ث07 گینگز کو ٹریس کر کے 23 ملزمان کو گرفتارکیا۔

ملزمان کے قبضہ سے 4358500 روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئی107ملزمان گرفتارکرکے اُن کے قبضہ سے بندوق19، ریوالور/پسٹل 78، را ئفل09، اوربڑی تعداد میں گولیاں برآمد کیں۔

(جاری ہے)

منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی140 ملزمان کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے 29.866 کلو گرام چرس، 5179 لیٹر شراب،344 لیٹر لہن، 27چالوں بھٹیاں، 500 گرام ہیرو ئن،420گرام افیون اور10کلوگرام بھنگ قبضہ پولیس میں لی گئی۔

قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 60ملزمان گرفتار کیے گئے۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے لاؤڈ اسپیکرکی خلاف ورزی کرنے پر 33، وال چاکنگ کے 33، عارضی رہا ئش کے 32 اور حساس تنصیبات کی02 مقدمات درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرکے پیش عدالت کیا جاچکا ہے۔مجرمان اشتہاریو ں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ضلع پولیس نے A کیٹیگری کی25، B کیٹیگری کے 151مجرمان اشتہاری سمیت40 عدالتی مفروران گرفتارکئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرقدوس بیگ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :