سرگودہا پولیس محافظ سکواڈ کے جوان عوامی خدمت میں پیش پیش

جمعہ 11 ستمبر 2020 15:33

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2020ء) پولیس کے جوان عوامی خدمت میں پیش پیش ہیں۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات محافظ سکواڈ کا اہلکار علی احمد ڈیوٹی سے واپس گھر جارہا تھا کہ ایک موٹر سائیکل سوار زمین پر گرا ہوا تھا محافظ سکواڈ کے اہلکار نے اپنا موٹر سائیکل روکا اور زخمی کو اٹھا قریبی ہسپتال کی طرف روانہ ہوگیا رات کے اندھیرے میں زخمی کو ہسپتال پہنچایا اس کے ساتھ رہا اسکے لیے میڈیسن وغیرہ خریدی صبح ہونے تک اس کے ساتھ رہا کیونکہ اس کا کوئی نہ تھا زخمی کو ہوش آنے کے بعد اس کا حال پوچھا اسے واقع کا بتایا جس پر موٹر سائیکل سوار نے اسے ڈھیروں دعائیں دی کنسٹیبل علی احمد نے ورثاء کو بلا کر اس کو ان کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :