قصورکے دو مختلف واقعات میں2 افرادجاں بحق

جمعہ 11 ستمبر 2020 16:14

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2020ء) قصورکے دو مختلف واقعات میں2 افرادجاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بہاولپورکارہائشی 28سالہ حافظ خرم فرید موٹرسائیکل پرسوارہوکرگرڈ اسٹیشن کوٹرادھاکشن کے نزدیک سے گزررہاتھاکہ مخالف سمت سے آنے والے نامعلوم ڈالہ کے ڈرائیورنے ٹکرماردی جس کے نتیجہ میںحافظ خرم فرید موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نعش کوتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹرادھاکشن منتقل کردیا‘پولیس مصروف کارروائی ہے جبکہ صدرچونیاں کے نواحی گائوں نین وال کے رہائشی 35سالہ کاشتکارشاہداقبال نے کھیتوں میں پانی لگایاہواتھاکہ اس دوران ٹیوب ویل خراب ہوگیااس کو ٹھیک کرنے کے لئے ٹیوب ویل کے کنویں میں نیچے اتراتووہاں پر زہریلی گیس سے دم گھٹنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس چونیاں مصروف کارروائی ہے۔