چیچہ وطنی ٹریلر اور موٹرسائیکل تصادم ،3 افراد جاں بحق

جمعہ 11 ستمبر 2020 16:15

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2020ء) چیچہ وطنی میں ٹریلر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی چینل کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ37 بارہ ایل کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجیے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمی افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کرا دیا ہے۔ پولیس نے ٹریلر اپنی تحویل میں لے کر وقوعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :