سرگودھا،دریائے چناب میں ڈوب کر 35 سالہ شخص جاںبحق ہو گیا

جمعہ 11 ستمبر 2020 16:56

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2020ء) دریائے چناب میں ڈوب کر 35 سالہ شخص جاںبحق ہو گیا جس کی نعش قاضی دا کھو کے مقام پر ریسکیو ٹیم نے برآمد کر کے چنیوٹ ہسپتال منتقل کر دی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق دریائے چناب میں قاضی دا کھو کے مقام پر پانی میں تیرتی نعش کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم 35 سالہ شخص کی نعش کو پانی سے باہر نکال کر چنیوٹ ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ 35 سالہ شخص کی شناخت اور ڈوب جانے سے موت پر پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :