
نوشہرہ میں منعقدہ مارشل آرٹس کھیلوں کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے
جمعہ 11 ستمبر 2020 16:59
(جاری ہے)
ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول نوشہرہ میں کھیلے جانیوالے مارشل آرٹس فیسٹول کا انعقاد کیاگیا،اس حوالے سے ہونیوالے تائیکوانڈو،جوڈو،کیوکشن کائی کراٹے،کک باکسنگ اور ووشوکے مقابلوں میں 40سے زائد کھلاڑیوںنے بھر پور شرکت کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا کھل کرمظاہرہ کیا،ان مقابلوںکے مختلف مواقع پر خاتون اسسٹنٹ کمشنربریخناسمیت اسسٹنٹ کمشنرزوقاص الرحمن اورسہیل خان سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کرکے میچزسے لطف اندوزہوئے،گزشتہ روزمنعقدہ ووشوکے فائنل مقابلوں میں60کے جی میںعمر نے علی کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیتا،اوپن ویٹ کٹیگری میں عبدی اللہ نے مدمقابل کھلاڑی سعیدانور کو ہراکر چمپئن بننے کا اعزازحاصل کیا،جبکہ کک باکسنگ کی30ویٹ کٹیگری مقابلوں میں حامد نے گولڈ،سلمان نے سلور اور حمت خان نے برائونزمیڈل جیتا،35کے جی کے ایونٹ میںایاز نے سونے،سرزمین نے چاندی اور نصر اللہ نے کانسی کا تمغیہ جیت لیا،40کے جی میںسمیع اللہ،سرزمین اور مجاہد بالترتیب پہلے،دو سرے اور تیسرے پر رہے،45کے جی میںذیشان نے گولڈ،ہدایت اللہ نے سلور اورسجاد نے برائونزمیڈل جیتا۔
50کے جی میںاحمد شاہ نے گولڈ،انور نے سلور اور ارشاد نے ببرائونزمیڈل جیتا۔55کے جی میںشعیب نے پہلے،لیاقت نے دوسرے اور عبدالرحمن نے تیسرے نمبر پر رہے،60کے جی میںلال باچانے سونے،عطاء اللہ نے چاندی اور عمران نے کانسی کا تمغہ جیتا،اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نور ولی خان نے ضلع نوشہرہ میں کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے ڈی ایس اوجمشید بلوچ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ وہ جہاں بھی جاتاہے کھیلوں کے فروغ دیتے ہیں۔اس سے قبل چارسدہ،پشاور،ایبٹ آباد،مانسہرہ سمیت دیگر اضلاع میں سپورٹس کی ترقی اور ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے اس قدر کام کیاہے ا،نہوںنے کہاکہ انشاء اللہ انکی یہ کاوشیں ضرور رنگ لائے گی اور ضلع نوشہرہ سے مختلف کھیلوں کے مزید کھلاڑی بھی سامنے آئینگے،انہوںنے کہاکہ حکومت کو اولین ترجیح ہوتی ہے نوجوان نسل کوزیادہ سے زیادہ صحت مندانہ سرگرمیاں مہیاکریں،کیونکہ موجودہ دور میںنوجوانوں کو کھیلوں میں حصہ لیناانتہائی ضروری ہے۔انہوں نے ضلع نوشہرہ میں مزید کھیلوں کے مقابلے منعقد کرانے کا اعلان کیاجسکے لئے تیاریاں شروع کرنے بھی ہدایت کردی ہے۔تقریب سے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ نے کہاکہ میری سب سے بڑی خواہش کھیلوں کو ترقی دینااور باصلاحیتوں کو سامنے لاناہے اس مقصد کیلئے ڈپٹی کمشنر میر رضااوگن اور دیگر حکام ہمیشہ میرے ساتھ ہیں یہی وجہ ہے دیگر اولمپک کھیلوں کی طرح مارشل گیمز کا انعقاد کیا مجھے بہت خوشی ہے کہ تمام مارشل آرٹس ایسوسی ایشنزبھر پور ساتھ دیااور اس ایونٹ کو کامیاب بنایا۔تقریب سے دیگر نے بھی خطاب کیااور کھلاڑیوں کی کاکردگی کو سراہا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگانے کے باوجود حسیب اللہ مسلسل نظرانداز
-
خیبرپختونخوا جونیئرسکواش چیمپئن شپ پشاورمیں شروع
-
لیفٹ آرم فاسٹ بولرمچل اسٹارک دورجدید کا عظیم کرکٹر ہے ، وسیم اکرم
-
آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں
-
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا ویمن ورلڈ ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ کپ کیلئے 20 کھلاڑیوں کا اعلان
-
وسیم اکرم کی دلچسپ انداز میں مداحوں کو صحت مند طرز زندگی اپنانے کی تلقین
-
لارڈز ٹیسٹ میں قانون کی خلاف ورزی پر بھارتی کرکٹر محمد سراج کو جرمانہ
-
پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو بھی بھارت جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی
-
انٹر اسکولز سوئمنگ گالا اختتام پذیر ہوگیا،جڑواں شہرکے سینکڑوں بچوں کی بھرپو شرکت
-
لاہور قلندرز نے کراچی بوائز اور گرلز ٹیموں کا اعلان کردیا
-
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا ویمن ورلڈ ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ کپ کیلئے 20 کھلاڑیوں کا اعلان
-
چاہتا ہوں میرا تیز ترین ٹی ٹونٹی سنچری کا ریکارڈ کوئی ساتھی کھلاڑی جلد توڑ دے : حسن نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.