پاکستان سنی تحریک کی اپیل پر ملک بھر میں جمعة المبارک کو یوم صحابہ ومحبت اہلبیت کے طور پر منایا گیا

اسلامی ریاست میں صحابہ کرام کی شان میں ہرزہ سرائی کرنیوالوں کی عدم گرفتاری سوالیہ نشان ہے ،مقررین

جمعہ 11 ستمبر 2020 23:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2020ء) پاکستان سنی تحریک کی اپیل پر ملک بھر میں جمعة المبارک کو یوم صحابہ ومحبت اہلبیت کے طور پر منایا گیا ،صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنیوالوں کے خلاف مذمتی قرار دادیں منظورفوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ،مقررین کا جمعة المبارک کے اجتماعات میں کہنا تھا کہ اسلامی ریاست میں صحابہ کرام کی شان میں ہرزہ سرائی کرنیوالوں کی عدم گرفتار ی سوالیہ نشان ہے ،ملک میں گستاخ صحابہ کی سز ا کیلئے آئین وقانو ن موجود ہے قانون نافذ کرنیوالے فرائض منصبی ادا نہیں کررہے ،قانون اور انصاف کی بالادستی کو یقینی نہیں بنایا جائیگا تو عوام خود عدالتیں لگانے پر مجبور ہونگے جو کسی طور بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہے ،ریاست اور حکومت گستاخ صحابہ کو گرفتار کرکے سخت سزا دلانے کیلئے عدالت کے کٹہرے میں لائے ،صحابہ کرام کی بدولت دین اسلام سورج کی روشن اور تیزی سے پھیل رہا ہے ،سندھ ،پنجاب ،بلوچستان ،پشاور،آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان میں بھی صحابہ کرام کی توہین کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں اور مساجدوں میں انتہاپسندی اور صحابہ کرام کی توہین کے خلاف قرار دادیں منظور کی گئیں ،کراچی میں سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے جمعہ کے اجتماع اور 12ستمبر کی ریلی کیلئے رضاکاروں کے اجلاس سے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام عظمت صحابہ واہلبیت ریلی مزار قائد تا تبت سینٹرمیں دورودوسلام کی صدائوں میں بھرپور شرکت کریں ،صحابہ کرام کی شان میں توہین کسی طور برداشت نہیں کرینگے ،صحابہ کرام کی توہین کھلی دہشتگردی اور ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش ہے ،ریاست اور حکومت فوری نوٹس لے ،انہوں کا کہنا تھا کہ پرامن عظمت صحابہ واہلبیت ریلی باطل قوتوں کے تابوک میں آخری کیل ثابت ہوگی ،گستاخ صحابہ کی عدم گرفتاری پر ملک کے عوام کو گہری تشویش ہے ،علماء مشائخ وقائدین تنظیمات اہلسنت ریلی میں بھرپور شرکت کرینگے ،حکومت ریلی کے راستوں کی صفائی اور پانی کی نکاسی کے ساتھ سیکیورٹی فراہم کرئے۔