سرگودھا ،پسند کی 6 شادیاں کرنے والی لڑکی کو بھائی نے قتل کرکے گھر میں دفنادیا

ہفتہ 12 ستمبر 2020 15:28

سرگودھا ،پسند کی 6 شادیاں کرنے والی لڑکی کو بھائی نے قتل کرکے گھر میں ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2020ء) پسند کی 6 شادیاں کرنے والی بہن کو 22 سالہ بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کرکے اسے گھر کے کمرے میں ہی دفن کردیا۔

(جاری ہے)

سرگودھا کے گاؤں 17 جنوبی ٹانگوں والی کی رہائشی 30 سالہ نگہت پروین کے چھٹے شوہر وسیم امجد نے 17 اگست 2020 کو تھانہ صدر میں اس کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا جس کے بعد پولیس نے نگہت پروین کی تلاش شروع کی تو اس کے موبائل کی آخری کال کی لوکیشن والدین کے گھر پہنچ کر ختم ہوگئی،پولیس کے رابطہ کرنے پر اہل خانہ بتاتے رہے کہ نگہت دوستوں کے ساتھ اسلام آباد گئی ہوئی ہے۔

پولیس نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے تفتیش کو آگے بڑھایا اور نگہت پروین کے 22 سالہ بھائی عبداللہ ہاشم سے تفتیش شروع کی تو وہ انکشاف کرتا ہی چلا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کے بھائی نے بتایا کہ بہن گزشتہ 8 سال سے بدنامی کا باعث بنی ہوئی تھی، گاؤں کے لوگ بھی بہن کے کردار کی وجہ سے ہمیں اچھا نہیں سمجھتے تھے جب وہ چھٹی شادی کرکے گھر آئی تو میں نے کمرے میں بند کرکے فائرنگ سے قتل کیا اور کمرے میں ہی دفن کردیا۔پولیس نے مقتولہ کے بھائی کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے۔