
ضلع خیبر میں کھیل کے دوران تکرار پر فائرنگ، 2 فٹبالر جاں بحق، دو زخمی
فائرنگ کا واقعہ جمرود کے علاقے ٹیڈی بازار میں پیش آیا ، ایف آئی آر درج ہو گئی
ہفتہ 12 ستمبر 2020 15:45

(جاری ہے)
جنید کے رشتہ داروں کے مطابق واقعے کی اصل وجہ جنید کے چھوٹے بھائی سے موبائل اور لیپ ٹاپ چھیننے سے ہوئی جس میں مبینہ طور پر کلیم اللہ کے بھائی ملوث تھے۔
جنید کے رشتہ دار احمد آفریدی نے بتایا کہ جنید کے بھائی صبح 4 بجے اپنے کام کے لیے جا رہے تھے کہ راستے میں انہیں کچھ لڑکوں نے روکا اور ان کا موبائل اور لیپ ٹاپ لینے کے ساتھ ساتھ انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔احمد آفریدی نے گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کلیم اللہ کے کزنز کے بارے میں جنید کو بتایا جس کے بعد جنید کے بھائی اور کلیم اللہ کے بھائیوں میں لڑائی ہوئی البتہ اس کے بعد چھینا گیا موبائل اور لیپ ٹاپ واپس کر دیا گیا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ جنید کے خاندان نے مذکورہ واقعے کی ایف آئی آر بھی درج کرائی تھی تاہم پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔جنید کے کزن نے بتایا کہ مذکورہ واقعے کے تین دن بعد دونوں کا پھر آمنا سامنا ہوا اور تکرار و جھگڑے کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ میں ایک، ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوئے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ جنید اور کلیم اللہ میں فٹبال پر بھی رنجش تھی اور تکرار بھی ہوئی تھی۔جمرود کے ایک پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کیس ابھی تفتیش کے مرحلے میں ہے تاہم شبہ ہے کہ اصل مسئلہ فٹبال گراؤنڈ سے شروع ہوا تھا جو راستے میں لڑائی جھگڑے اور پھر فائرنگ تک جا پہنچا۔ڈی پی او ضلع خیبر محمد اقبال نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ جنید اور کلیم اللہ کے بھائیوں کی آپسی لڑائی سے شروع ہوا تاہم پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ دونوں لڑکوں کے خاندانوں میں کوئی آپسی دشمنی یا رنجش نہیں تھی۔جنید کے کزن احمد آفریدی نے بتایا کہ ان دنوں جنید زیادہ فٹبال نہیں کھیل رہے تھے اور تبلیغی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔کچھ عرصہ قبل ایک انٹرویو میں جنید نے بتایا تھا کہ انہوں نے 22 نیشنل فٹبال میچوں میں حصہ لیا جبکہ دبئی میں بھارت کے خلاف میچ میں انہیں ایوارڈ بھی ملا تھا جبکہ کلیم اللہ بھی مقامی سطح پر فٹبال کھیلتے تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق کلیم اللہ کے اہل خانہ سے رابطے کی کوشش کی لیکن مستقل کوشش کے باوجود رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بھارت ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس کی مخالفت میں کھل کر سامنے آگیا
-
زیادہ ٹیسٹ سنچریاں، جو روٹ نے راہول ڈریوڈ، اسٹیو اسمتھ کا ریکارڈ توڑ دیا
-
محمد سراج اور شبھمن گل نے جو روٹ کو دفاعی حکمت عملی اپنانے ٹرول کردیا
-
ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس سے متعلق کشیدگی بڑھنے لگی‘بھارت سامنے آگیا
-
ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان شاہینز کا اعلان
-
جو روٹ نے راہول ڈریوڈ کو پیچھے چھوڑ کر ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
-
اٹلی نے تاریخ رقم کردی، پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
-
7 بار کے چیمپئن جوکووچ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر
-
دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان کی 18 رکنی ٹیم کا اعلان، 25 سال سے کم عمر11 کھلاڑی شامل
-
ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 15رکنی سکواڈ کا اعلان
-
پاکستان میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلٹ ہے، محسن بیگ
-
پاکستانی اولمپئنز کا ہاکی ایشیا کپ بھارت سے دوسرے ملک منتقل کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.