ایبٹ آباد بچائو تحریک مطالبات پورے نہ ہونے پر کل فوارہ چوک میں احتجاجی دھرنا دے گی

ہفتہ 12 ستمبر 2020 15:57

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2020ء) ایبٹ آباد بچائو تحریک مطالبات پورے نہ ہونے پر کل اتوار کو فوارہ چوک میں احتجاجی دھرنا دے گی۔ اس سلسلہ میں عوامی رابطہ مہم تیز کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ تحریک ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں بینائی سے محروم ہونے والے افراد کو انصاف نہ ملنے اور شاہراہ ریشم کی تعمیر کا کام شروع نہ کرنے پر (آج) اتوار کو فوارہ چوک میں شاہراہ کو بلاک کر کے احتجاجی دھرنا دے گی۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد بچائو تحریک کے رہنمائوں سردار فدا حسین، امجد خان، ایاز خان جدون، اسد جاوید سمیت دیگر نے صوبائی حکومت کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں بینائی سے محروم ہونے والے افراد کو انصاف کی فراہمی سمیت شاہراہ ریشم کی تعمیر کا کام شروع کرنے کیلئے ہفتہ (12 ستمبر) کی ڈیڈ لائن دے رکھی تھی، تحریک کے رہنمائوں نے دھرنے کو کامیاب بنانے کیلئے شہر بھر میں عوامی رابطہ مہم تیز کر دی ہے۔ ایبٹ آباد بچائو تحریک کے قائدین کا کہنا ہے کہ مطالبات پورے نہ ہونے پر فوارہ چوک ایبٹ آباد میں احتجاجی دھرنا سمیت شاہراہ ریشم کو بلاک کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں پر عائد ہو گی۔