پولیس گالا کرکٹ ٹورنامنٹ : ایف آر پی ہزارہ کی ٹیم ٹریفک وارڈنز ایبٹ آباد کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

ہفتہ 12 ستمبر 2020 16:04

پولیس گالا کرکٹ ٹورنامنٹ : ایف آر پی ہزارہ کی ٹیم ٹریفک وارڈنز ایبٹ ..
ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2020ء) پولیس گالا کرکٹ ٹورنامنٹ پولیس لائن گرائونڈ میں جاری ہے۔ ایف آر پی ہزارہ کی ٹیم نے ٹریفک وارڈنز ایبٹ آباد کی ٹیم کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

ٹریفک وارڈنز ایبٹ آباد کی ٹیم نے ٹاس جیت کر ایف آر پی ہزارہ کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر ایف آر پی ہزارہ کی ٹیم نے 10 اوورز میں 128 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ جواب میں ٹریفک وارڈنز ایبٹ آباد 10 اوورز میں 124 رنز بنا سکی اور ایف آر پی ہزارہ نے چار سکور سے میچ جیت کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ایف آر پی ہزارہ کی ٹیم سوموار کے روز ڈسٹرکٹ پولیس ایبٹ آباد کی ٹیم کے ساتھ سیمی فائنل کھیلے گی۔