نجاب حکومت کی ہدایت پر دوسرے اداروں کی طرح زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں بھی صفائی ستھرائی اور ڈینگی مچھر کی پرورش کا باعث بننے والے عوامل کے خاتمہ کیلئے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا

آگاہی واک کے اختتام پر یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر آصف تنویر نے کہا کہ ہرچند موسم برسات کے بعد مکھی اور مچھروں کی پرورش میں ہوش ربا اضافہ ہوجاتا ہے لہٰذا ضروری ہے کہ ہم سب اپنے گردونواح میں ایسے مقامات‘ ٹوٹے ہوئے برتنوں‘ گملوں اور ٹائروں میں موجود پانی کو خشک جگہ پر بہا کر ایسی اشیاء کو محفوظ جگہ پر منتقل کریں

ہفتہ 12 ستمبر 2020 15:50

نجاب حکومت کی ہدایت پر دوسرے اداروں کی طرح زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 ستمبر2020ء) پنجاب حکومت کی ہدایت پر دوسرے اداروں کی طرح زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں بھی صفائی ستھرائی اور ڈینگی مچھر کی پرورش کا باعث بننے والے عوامل کے خاتمہ کیلئے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ شعبہ انٹومالوجی کی طرف سے کلیہ اُمور حیوانات سے شروع کی گئی آگاہی واک کی قیادت وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر آصف تنویر نے کی جس میں ڈین کلیہ زراعت پروفیسرڈاکٹر محمد اسلم خاں‘ ڈین سوشل سائنسز پروفیسرڈاکٹر سرفراز حسن‘ ڈین ویٹرنری سائنس پروفیسرڈاکٹر ظفر اقبال قریشی‘ ڈین فوڈ سائنسز پروفیسرڈاکٹر مسعود صادق بٹ‘ رجسٹرار و ٹریژرعمر سعید قادری‘ سینئر ٹیوٹر ڈاکٹر عبدالنوید‘ چیئرمین شعبہ انٹومالوجی پروفیسرڈاکٹر سہیل احمد‘ پنجاب حکومت ڈینگی آر اینڈ ڈی کے سربراہ و ناظم امتحانات پروفیسرڈاکٹر وسیم اکرم‘ پرنسپل آفیسراسٹیٹ مینجمنٹ پروفیسرڈاکٹر قمر بلال‘ پرنسپل ٹوبہ سب کیمپس ڈاکٹر نثار‘ ڈاکٹر محمدارشد‘ ڈاکٹر صغیر احمد‘ ڈاکٹر دلدار گوگی‘ ڈاکٹر احمد نواز‘ ڈاکٹر سفیان‘ ڈاکٹر ذوالنورین اختر‘ ڈاکٹر انجم منیر‘ ڈاکٹر یاسر جمیل‘ڈاکٹر محمد طیب‘ ڈاکٹر زین العابدین‘ ڈاکٹر اسد فارو ق سمیت جملہ اساتذہ و انتظامی افسران و سٹاف بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)



آگاہی واک کے اختتام پر یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر آصف تنویر نے کہا کہ ہرچند موسم برسات کے بعد مکھی اور مچھروں کی پرورش میں ہوش ربا اضافہ ہوجاتا ہے لہٰذا ضروری ہے کہ ہم سب اپنے گردونواح میں ایسے مقامات‘ ٹوٹے ہوئے برتنوں‘ گملوں اور ٹائروں میں موجود پانی کو خشک جگہ پر بہا کر ایسی اشیاء کو محفوظ جگہ پر منتقل کریں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے صفائی ستھرائی اور ڈینگی مچھر سے تحفظ کیلئے احتیاطی تدابیر کو عام کرنے کی مہم بڑی بروقت اور مفید ہے جس کے ذریعے عوام الناس کو محتاط طرز زندگی اپناتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے ڈینگی مچھرکے حوالے سے ریسرچ و ڈویلپمنٹ اور آگاہی مہم کو آگے بڑھانے میں شعبہ حشریات کے ماہرین اور سٹاف کی کاوشوں کو خصوصی طور پر سراہا۔

ڈینگی آر اینڈ ڈی سیل کے انچارج پروفیسرڈاکٹر وسیم اکرم نے کہا کہ مون سون جیسے حالات میں مچھروں کی بریڈنگ میں غیرمعمولی اضافہ ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے اس سے نقصان کے اندیشہ بھی قدرے بڑھ جاتا ہے لہٰذا ضروری ہے کہ مچھروں کی بڑھوتری کی وجہ بننے والے عوامل کا انفرادی اور اجتماعی سطح پر خاتمہ کیا جائے۔چیئرمین شعبہ انٹومالوجی پروفیسرڈاکٹر سہیل احمد نے کہا کہ ڈینگی گزشتہ کئی دہائیوں سے ہماری زندگی کا حصہ ہے لہٰذا ہمیں چاہئے کہ محتاط طرز زندگی اپناتے ہوئے صبح اور شام کے اوقات میں سبز اور نمی والی جگہ پر نہ بیٹھیں۔

آگاہی واک کے اختتام پر فوگر کے ساتھ یونیورسٹی کے مختلف مقامات پر فوگنگ کی گئی جبکہ سپرے مشین کے ذریعے مختلف دفاتر اور برآمدی سمیت کھلی جگہوں پر سپرے کی گئی۔ علاوہ ازیں سینٹری سٹاف معمولی سے ہٹ کر درجنوں مقامات پر خصوصی صفائی و ستھرائی کو یقینی بنایا۔