سعودی خاتون نے سعودی فٹ بال کلب کی سربراہی کے لئے خدمات پیش کر دی

منگل 15 ستمبر 2020 11:28

سعودی خاتون نے سعودی فٹ بال کلب کی سربراہی کے لئے خدمات پیش کر دی
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) سعودی علاقے الجوف ریجن میں سعودی خاتون عواطف السہو نے علاقے کے مشہور فٹ بال کلب کی سربراہی کے لئے اپنی خدمات پیش کر دی ہیں۔ سعودی عرب میں وہ پہلی خاتون ہیں جو فٹ بال کلب کی سربراہی کی امید وار ہیں۔

(جاری ہے)

عواطف السہو نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقہ کے مشہور کلب القلعہ کے حالیہ سربراہ ان کے شوہر احمد السہو ہیں جن کی سربراہی کی مدت ختم ہونے والی ہے۔

فٹ بال کلب کی سربراہی میرا پرانا خواب ہے، جب میں نے اس کا شوہر سے ذکر کیا تو انہوں نے میری تجویز کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ میں ثابت کرنا چاہتی ہوں کہ سعودی خواتین باصلاحیت ہیں اور فٹ بال کلب کو بھی بہترین انداز میں چلا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کلب کی سربراہی کے لئے میں نے اپنے کاغذات جمع کرا دیئے ہیں اور اب مجھے انتخابات کا انتظار ہے۔