تعلیمی اداروں کی بدولت قوموں کی تاریخ لکھی جائیگی،عبدالرزاق صابر

طلباء اساتذہ ملکر بہتریں نظم ونسق کیساتھ اپنے تعلیمی ادارے کو کامیابی سے ہمکنار کرائیں ،وائس چانسلر تربت یونیورسٹی

منگل 15 ستمبر 2020 18:34

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) پنجگور وائس چانسلر آف تربت یونیورسٹی عبدالرزاق صابر نے کہا کہ یونیورسٹی آف تربت کا سب کیمپس نہ صرف پنجگور کے لیے بلکہ اس پورے ریجن کے لیے اہم ہے تعلیمی اداروں کی بدولت قوموں کی تاریخ لکھی جائے گی طلباء اساتذہ ملکر ایک بہتریں نظم ونسق کے ساتھ اپنے اس تعلیمی ادارے کو کامیابی سے ہمکنار کرائیں اپ لوگ اس کے مظبوط پلرہیں دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے سب کیمپس کی ضروریات کا خیال رکھا جائے گا اور یہاں جو مخلوط تعلیمی ماحول ہے میں امید کرتا ہوں کہ طلباء اپنی بہنوں کا نہ صرف خیال رکھیں گے بلکہ ان کے سروں پر سایہ بھی ثابت ہونگے ان خیالات کا اظہار نے سب کیمپس پنجگور میں لائبریری کے افتتاح کے موقعے پر طلباء اور اسٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس دوران کیمپس کوارڈینیٹر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن ڈائریکٹر ڈاکٹر افتخارایڈمن اکیڈمک عطاء الرحمن اور دیگر ان کے ہمراہ تھے ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے مزید کہا کہ علمی اداروں کی بدولت قوموں نے ترقی کی ہے یونیورسٹی اف تربت کے اس سب کیمپس سے اس ریجن کے لوگوں کی کافی امیدیں وابستہ ہیں یہاں زیر تعلیم طلباء وطالبات بلوچستان اور ملک کے مستقل ہیں اور یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ آج مقامی سطح پر ہمارے بچے اور بچیوں کو اعلی تعلیم کے مواقعے میسر آگئے ہیں انہوں کی کہا کہ علمی ادارے قوموں کی تعمیر وترقی کا زریعہ ہیں جہاں ڈاکٹر انجینئر سائنس دان معاشرے کو تبدیل کرنے والے افراد نکلتے ہیں اور یہی لوگ کل کے مستقبل اورقوم کے اثاثہ جات ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ آگے بڑھنے کے لیے محنت کی ضرورت ہوتی ہے جب اپ خود محنت کریں گے تب آگے جاکر ایک مقام تک پہنچ سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ میری پنجگور سب کیمپس پر کافی توقعات وابستہ ہیں طلبہ اور طالبات جن کا آپس میں بہن بھائی والا رشتہ ہے وہ یہاں مثالی نظم ونسق قائم کرنے کے ساتھ خود کو ایک بہتریں تعلیمی ماحول کے لیے تیار کریں گے جو کل کو وہ اپنے والدین اساتذہ اور چاگرد کے لیے باعث فخر ثابت ہوں وائس چانسلر نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اپ لوگ پڑھیں مالی کمزوریوں کو اپنے تعلیم کے آگے رکاوٹ بننے نہ دیں اور کہاکہ اپ لوگ خوش قسمت ہو جو گھر کی دہلیز پر اپ لوگوں کو علم کا ایک خزانہ ملا ہے سب کیمپس کے اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ طلبہ کو علمی حوالے سے معاونت فراہم کریں سب کیمپس پنجگور نے ایک اچھا آغاز کیا ہے اور اس طرح کے لمحات اور دن قوموں کے لیے تاریخ ساز ہوتے ہیں جن سے نسل نو کے لیے نئی راہیں متعین ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ اس طرح کے علمی ادارے فرد کی ملکیت نہیں ہوتے اور نہ چند لوگوں کی ضروریات کو مدنظر رکھ بنائے جاتے ہیں بلکہ اس طرح کے ادارے قوموں کی اجتماعی خوشحالی پر منتج ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ جس وقت یونیورسٹی اف تربت بنا توکسی کے وہم وگمان نہیں تھا کہ یہ اتنا بڑاادارہ بن کر نام ومقام پیدا کرے گا اس نے 7 سال بعد کافی ترقی کی ہے اور پنجگور کیمپس بھی پانچ سال کے بعد ایک مکمل یونیورسٹی بنے گا اورمجھے کافی چینج نظر آرہا ہے یہاں کو ایجوکیشن ہے ہر علاقے کی اپنی روایت اور اطوار ہوتے ہیں یہاں بھائی اور بہن کا رشتہ مظبوط بنانا ہوگااور مجھے امید ہے کہ بھائی بہنوں کے سروں پر سایہ ہونگے انہوں نے کہا کہ سب کیمپس سے ہم نے دو سبجیکٹ سے شروعات کی ہے کسی بھی تعلیمی ادارے کی اہم بنیاد طلباء ہوا کرتی ہیں اس کے بعد ٹیچر کا رول اہم ہوتا ہے وائس چانسلر نے مزید کہا کہ ہماری حتی الوسع کوشش ہے کہ دستیاب وسائل سے بہتری لائیں اور شروعات تو یقننا ہم سب سے قربانی کا تقاضا کرتی ہے ہمیں صبروتحمل سے آگے بڑھنا ہے ادارے کا رول اور قوانین کو فالو کرنے سے اگے بڑھ سکیں گے اور سب کیمپس کے لیے بہت ہی لائق اساتذہ کا انتخاب کیاگیا ہے جن میں دو پی ایچ ڈی بھی شامل ہیں انہوں نے کہا کہ طلباء حاضریاں یقنی بنائیں اس حوالے مصلحت پسندی نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ مذید بسوں کی فراہمی کا مسئلہ بھی حل کریں گے طلباء اور اساتذہ کو ملکر علم کی روشنی پھیلانا ہے اور یہ وہ ادارہ ہے جس پر اپ لوگ فخر کریں گے ادارہ اپ سے بنتے ہیں ان کی حفاظت اپ سب کی زمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ سب کیمپس سے پنجگورکے لوگ استعفادہ کرنے کے ساتھ ساتھ آواران واشک ہوشاپ کے بچوں کے لیے بھی یہ علم کا زریعہ بنے گا اور پنجگور کی اپنی ایک تاریخ ہے یہاں سے قدآور علمی شخصیات نے جنم لیا ہے اورمواقعے بھی ہیں انہوں نے عطاء مہر کے کردار کی بھی کافی تعریف کی اور کہا کہ اس طرح کے نوجوانوں کی قدر کرنی ہے یہ قوم کے اثاثہ ہیں سب کیمپس کے لیے عطاء مہر نے کافی محنت کیا ۔

متعلقہ عنوان :