
کراچی، بارشوں سے لاکھوں ایکڑ فصل تباہ ہوچکی
وفاق زرعی ایمرجنسی نافذ کرے،اسماعیل راہو ،سندھ سے منتخب وفاقی کابینہ میں بیٹھے وزراء نے بھی صوبے کیلئے کچھ نہیں کیا آج وہ کہیں نظر نہیں آرہے،صوبائی وزیر زراعت
منگل 15 ستمبر 2020 22:01
(جاری ہے)
سندھ کے 15 اضلاع کی 70 سے 90 فیصد تک فصلیں تباہ ہوچکی ہیں.یہ بات انہوں نے صوبے میں حالیہ بارشوں کہ متعلق زراعت کو ہونے والے نقصانات پر سندھ اسمبلی بلڈنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی.
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سندھ میں بارشوں سے کپاس, چاول, مرچی, ٹماٹر اور دیگر فصلیں تباھ ہوچکی ہیں,وفاق صوبے میں زرعی ایمرجنسی لاگو کرے،انہوں نے کہا کہ صوبے میں 15 لاکھ 62 ہزار پر کپاس کاشت کی گئی تھی تھرپارکر میں 70, سکھر 35, سانگھڑ 21, نوشہروفیروز 20, ٹھٹھہ سجاول میں 50 فیصد کپاس ختم ہوچکی ہی. اسماعیل راہو نے کہا کہ ٹنڈوالہ یار 75, میرپورخاص 80, عمرکوٹ 80, جامشورو 15, حیدرآباد 30 اور بدین میں بھی 70 فیصد کپاس کونقصان پہنچا ہی. صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ صوبے میں 7 لاکھ 40 ہزار 208 ایکڑ پر گنا کاشت کیا گیا تھا جس میں نوشہروفیروز میں 9, بدین 18, ٹنڈوالہ یار 50 اور ٹنڈو محمد خان میں 5 فیصد گنے کی فصل کو نقصان پہنچ چکا ہی. انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے ٹماٹر کی فصل عمرکوٹ, میرپورخاص اور بدین میں مکمل ختم ہوچکی ہی, کیلے کی فصل ٹنڈوالہ یار میں 70 فیصد ختم ہوچکی ہی. اسماعیل راہو نے کہا کہ چاول کی فصل کو ٹھٹھہ میں 15, بدین 40 اور ٹنڈومحمد خان میں 20 فیصد نقصان پہنچا ہی, باجرہ اور مکئی بھی 80 فیصد ختم ہوچکا ہی, حالیہ بارشوں نے پچاس سالہ رکارڈ توڑا ہے شہری زندگی کہ ساتھ زراعت بھی تباہ ہوئی.وزیرزراعت نے کہا کہ وفاق کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے صوبے کہ کسان پریشان ہیں, بیج, کھاد اور ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے نے بھی پہلے کاشتکارون کو پریشان کیاہوا ہی,ٹڈی دل کے بعد بارشوں نے شدید نقصان پہنچایا سبزیاں بھی ایکسپورٹ نہیں ہوسکی. انہوں نے کہا کہ سندھ سے منتخب وفاقی کابینہ میں بیٹھے وزراء نے بھی صوبے کے لیے کچھ نہیں کیا آج وہ کہیں نظر نہیں آرہے،سندھ کہ مسائل پر وفاق میں بیٹھے وزراء خاموش بیٹھے ہیں.انہوں نے کہا کہ سندھ کے اتحادی خاموش ہیں ہیلی کاپٹر میں صدر مملکت اور گورنر لا کا دورا سندھ کی عوام کے زخموں پر نمک پاشی ہی, وفاق نے عملی مدد کوئی نہیں کی اور نہ ہی کوئی اعلان کیا ہے۔۔مزید زراعت کی خبریں
-
پنجاب بورڈ آف ریونیو نے زرعی انکم ٹیکس کا تخمینہ اورشرح جاری کردی
-
پاکستان میں گندم کی کاشت میں 6.5 فیصد کمی، پیداوار 2 کروڑ 90 لاکھ ٹن رہنے کا امکان
-
پاکستان سالانہ 30 لاکھ زیتون کے پودے لگانے کی صلاحیت حاصل کر رہا ہے. رپورٹ
-
پنجاب میں کھالوں کی ہیئت اور بناوٹ خراب ہوجانے کےباعث نصف سےزائد پانی ضائع ہورہا ہے، ماہرین
-
محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی جانب سے 11 ارب روپے کی خطیر رقم سے لائیوسٹاک کارڈ کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ،کمشنرساہیوال
-
غیرمعیاری کھاد کی فروخت پر 1 زرعی مرکز پر بھاری جرمانہ عائد جبکہ 1 زرعی مرکز کو سیل کر دیا گیا
-
پاکستان کھجور پیدا کرنے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا
-
پی سی جی اے کے اعدادوشمار: کپاس کی پیداوار میں 30 فیصد کمی
-
پاکستان کھجور پیدا کرنیوالا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا،پاکستان میں سالانہ 5لاکھ ٹن کھجور پیدا ہوتی ہے
-
چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی
-
چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی
-
زرعی ٹیوب ویل کنکشنز کی شمسی توانائی پرمنتقلی کے فیز4 پرکام شروع کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.