واپڈا ہا ئیڈروکے تمام اہل کار کیسکو کے سرمایہ حیات ہیں ان کی زندگی ہمیں بہت عزیز ہے،آل پاکستان واپڈا ہا ئیڈرو الیکٹرک ورکز یونین

منگل 15 ستمبر 2020 23:40

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) آل پاکستان واپڈا ہا ئیڈرو الیکٹرک ورکز یونین کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری و صوبائی صدرحاجی محمد رمضان اچکزئی نے کہا ہے کہ واپڈا ہا ئیڈروکے تمام اہل کار کیسکو کے سرمایہ حیات ہیں ان کی زندگی ہمیں بہت عزیز ہے اہل کار دوران ڈیوٹی اپنی زندگی کی سیفٹی کو یقینی بنا ئیں،نومنتخب کابینہ کارکنوں کے مسائل کو حل کرنے اور اپنے ادارے کو مضبوط بنانے ہیں اپنا کردار ادا کریں گے ،تمام مزدور اپنے صفوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کریں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے آل پاکستان واپڈا ہا ئیڈرو الیکٹرک ورکز یونین سی بی اے سرکل سبی آپریشن اور جی ایس او کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہو ئے کہا اس موقع پر عبد البا قی لہڑی، یار محمد علیزئی ، ایکسین کیسکو سید آصف شاہ ،شبیر احمد مستوئی ایکسین نصیر آباد،آر او عطا ء اللہ سومرو،ایس ڈی او حا فظ خبیب،ایس ڈی او مستونگ علی حیدر مگسی ، ایس ای کسیکو فاروق رشید ،محمد قاسم کھوسہ سرکل چیئرمین،بشیر چانڈیوجنرل سیکرٹری،سیدصابر شاہ جوائنٹ سیکر ٹری،محمد امین ملغانی وائس چیئر مین ، محمد اسحاق بنگلزئی، فضل احمد، سلطان ابڑو ، جلال الدین،غلام حسین آرائیں،سلطان ابڑو ، شعیب احمد انصاری،محمد ابرا ہیم ،محمد بخش میسر ،محمد علی سومرو ،منیر احمد ،کے علا وہ واپڈا افسران اور اہل کاروں کی کثیر تعداد موجود تھی،تقریب حلف برداری سے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری حاجی رمضان اچکزئی ،ایس ای کیسکو فاروق رشید،ایکسین کیسکو سید آصف شاہ،محمد یار علیزئی ،حاجی عبدالباقی لہڑی،محمد قاسم کھوسہ ،امام بخش بگٹی ،محمد امین ملغانی،عبدالغفار ، ،محمد یاسین کھوسہ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام نو منتخب عہدیداران بلا تفریق اپنی صلا حیتوں کو بروئے کا ر لا کر اپنے ساتھیوں کے مسائل حل کریں کیونکہ آپ جمہو ری طریقے سے منتخب ہو کر میدان میں آئیں ہیں کسی ساتھی کی دل آزاری کرنے کے بجا ئے اس کے مسلے کو اپنی ذات سے بڑھ کر اہمیت دیں ایک کامیاب لیڈر کی یہی پہچان ہوتی ہے دوسال کے لیئے آپ پر ساتھیوں نے بھا ری ذمہ داریاں عائد کی ہیں جن لوگوں نے آپ کو ووٹ دیا ہے وہ بھی آپ کے ساتھی ہیں اور جنھوں نے آپ کو ووٹ نہیں دیا وہ بھی آپ کے ساتھی ہیں اب منتخب ہونے کے بعد آپ سب کے لیئے یکساں مقام رکھتے ہیں رمضان اچکزئی نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی کا بینہ آپ لوگوں کے مسائل کے حل کے لیئے ہمیشہ کوشاں رہتی ہے واپڈا ہا ئیڈرویونین نے ہمیشہ اپنے ورکرز کو عزت دی ہے کیونکہ آپ ہما را سرما یہ ہیں لیکن آپکی زندگی ہمیں اپنی یونین اور کمپنی سے بھی زیادہ پیاری ہے لاک دائون اور با رشوں کے دوران آپ لوگوں نے جس نیک نیتی اور خلوص دل سے اپنے فرائض سرانجام دیئے آپ تمام خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔