پراونشنل بلڈنگ ڈویژن ٹھٹھہ میں کروڑوں کی کرپشن کا انکشاف

انٹی کرپشن ٹیم کا سول جج کے ہمراہ آفس پر چھاپہ 3 سالہ ریکارڈ ضبط انجینئر اور آدفے سے زائد عملہ آفس سے فرار

منگل 15 ستمبر 2020 22:05

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) پراونشنل بلڈنگ ڈویژن ٹھٹھہ میں کروڑوں کی کرپشن کا انکشاف انٹی کرپشن ٹیم کا سول جج کے ہمراہ آفس پر چھاپہ 3 سالہ ریکارڈ ضبط انجینئر اور آدفے سے زائد عملہ آفس سے فرار محکمہ پراونشنل بلڈنگ ڈویژن ٹھٹھہ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی اطلاع پر انٹی کرپشن ٹھٹھہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر و سرکل آفیسر ملک نظیر احمد ۔

سب انسپکٹر علی غلام زرداری ۔احمد میمن ۔امین راھو ۔ھاشم علی ۔شاہد علی ۔حسیب احمد قریشی ۔

(جاری ہے)

اور دیگر نے فرسٹ سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ واجد خان کے ہمراہ چھاپہ مارا اور 2017 سے 2020 تک کا تمام ریکارڈ بمع حاضری رجسٹرڈ کے ضبط کرلیا ٹیم کو آتے دیکھتے ہی انجینئر اور آفس کا کچھ عملہ آفس سے فرار ہوگیا اس موقع پر سرکل آفیسر ملک نظیر احمد اور سب انسپکٹر علی غلام زرداری نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ آفس میں گزشتہ چند سالوں بڑے پیمانے پر بیقاعدگیآں ہوئی ہیں مختلف اسکیموں میں جعلی اور بوگز بلس بناکر حکومتی خزانے کو لوٹا گیا ہے اس اطلاع پر ہم نے کاروائی کی ہے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی