
رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معاشی بحالی 2فیصد رہنے کا امکان ہے. اے ڈی بی
کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ بھی جی ڈی پی کے 2.4 فیصد پر برقرار رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے.رپورٹ
میاں محمد ندیم
بدھ 16 ستمبر 2020
13:07

(جاری ہے)
1 فیصد کردیا لیکن پاکستان کی معاشی نمو کی پیش گوئی کو 2 فیصد ہی برقرار رکھادوسری جانب ادارے نے سال 2021 کے لیے چین کی معاشی نمو کی پیش گوئی کو 7.3 فیصد کے بجائے 7.7 فیصد کردیا اور بھارت کی معاشی نمو پرانے تخمینے 5-6 فیصد سے بڑھ کر 8 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی.
تاہم ایشیائی ترقیاتی بینک نے بنگلہ دیش کی معاشی نمو کے تخمینے کو پرانے اندازے 8 فیصد سے کم کر کے 6.8 فیصد کردیا ہے جبکہ افغانستان کی شرح نمو بھی جون کے 4 فیصد کے تخیمنے سے کم کر کے ڈیڑھ فیصد کردی بینک کا کہنا تھا کہ مالی سال 2021 کے لیے پاکستان کی شرح نمو 2 فیصد اس بات پر منحصر کہ 2020 کے اختتام تک کووِڈ 19 کا اثر کم ہوجائے گا جس سے عالمی صورتحال معمول پر آجائے گی اور معاشی اشاریے بہتر ہوں گے. یہ آئی ایم ایف کی ایکسٹینٹڈ فنڈ فیسیلیٹی پروگرام کے تحت معاشی ناہمواری کو متوازن رکھنے کے لیے ادارہ جاتی اصلاحات پر بھی منحصر ہے سپلائی کے لحاظ سے دیکھا جائے تو زراعت سے مجموعی ملکی پیدوار میں نمو کے بڑھنے کی توقع ہے، مالی سال 2021 میں صنعتی نمو بھی بہتر ہونے کی پیش گوئی ہے. ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا تھا کہ زراعت اور صنعت کی نمو میں بہتری کے ساتھ مجموعی طور پر مقامی طلب میں متوقع اضافہ اور سروسز مالی سال 2021 کی نمو میں کردار ادا کریں گی اس کے علاوہ مالی سال 2021 میں مہنگائی کی شرح 7.5 فیصد تک سست ہونے کی توقع بھی ظاہر کی گئی جو متوقع معاشی بحالی سے اندازہ کی گئی پرانی پیش گوئی سے کم ہے. علاوہ ازیں رواں مالی سال میں مالی خسارہ بھی کم ہو کر جی ڈی پی کے 7 فیصد کے برابر ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے یہ پیش گوئی کووڈ 19 کا خطرہ کم ہونے اور وبا سے پہلے کی صورتحال کی جانب تیزی معاشی بحالی پر منحصر ہے دوسری جانب مالی سال 2021 میں کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ بھی جی ڈی پی کے 2.4 فیصد پر برقرار رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے.مزید اہم خبریں
-
مسلح تنازعات: مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں لاکھوں بچے ہلاک و زخمی
-
ایران: اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد امدادی ضروریات میں اضافہ
-
جنگلی حیات کی تجارت کی روک تھام کے کنونشن کے کامیاب 50 سال
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
عدلیہ کو حکومت کے ایک ذیلی محکمے میں تبدیل کر دیا گیا ہے
-
جب ایک ڈکٹیٹر آتا ہے تو اسے ووٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ ڈنڈے کے زور پر ملک چلاتا ہے
-
میں جیل کی کال کوٹھڑی میں رہ لوں گا لیکن غلامی قبول نہیں کروں گا
-
سیویل کانفرنس: سپین اور برازیل کا امیروں سے ٹیکس وصولی کا منصوبہ
-
گرمی کی بڑھتی شدت خطرناک موسمی مستقبل کا انتباہ، ڈبلیو ایم او
-
وفاقی حکومت کا پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے 15سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
-
3ماہ بعد پاکستان میں فروخت ہونے والی ہردوا پر بار کوڈ موجود ہوگا
-
عالمی منڈی کے حساب سے ڈیزل کی قیمت 13روپے بڑھی ، لیکن حکومت نے 10روپے اضافہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.