رانا نوید الحسن کا یارکشائر میں منظم ’’طعنہ زنی‘‘ کا انکشاف

معاہدے بچانے کی خاطر کرکٹ کھیلنے پر متوجہ رہنا پڑتا تھا :سابق فاسٹ بائولر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 16 ستمبر 2020 13:37

رانا نوید الحسن کا یارکشائر میں منظم ’’طعنہ زنی‘‘ کا انکشاف
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 ستمبر 2020ء ) سابق قومی آل راؤنڈر رانا نوید الحسن نے انگلش کاؤنٹی یارکشائر میں منظم طعنہ زنی کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے بچانے کی خاطر انہیں کرکٹ کھیلنے پر متوجہ رہنا پڑتا تھا لیکن وہ عظیم رفیق کی مکمل حمایت کرتے ہیں جن کی جانب سے شکایت پر یارکشائر کاؤنٹی کے حکام نے کلب میں نسلی امتیاز کے حوالے سے واقعات کی تحقیق کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

واضح رہے کہ عظیم رفیق نے اس بدسلوکی سے تنگ آکر ایک مرتبہ خود کشی کے بارے میں سوچنا شروع کردیا تھا اور 42 سالہ رانا نوید الحسن کا کہنا ہے کہ انہوں نے سسیکس اور ڈربی شائر میں بھی کرکٹ کھیلی لیکن یارکشائر واحد کلب تھا جہاں انہیں یہ ناخوشگوار تجربہ ہوا اور 2008ء میں نہیں بلکہ 2009ء میں منفی انداز سے ہوٹنگ کا سامنا رہا مگر وہ خاموش رہے کیونکہ غیر ملکی ہونے کے ناطے ان کا قیام عارضی تھا اور اپنے معاہدے بچانے کی خاطر انہیں کھیل پر متوجہ رہتے ہوئے اس قسم کی صورتحال کو دل نہ چاہتے ہوئے قبول کرنا پڑتا تھا اور عظیم رفیق کو بھی اسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ انگلینڈ کے سابق انڈر 19 کرکٹر عظیم رفیق نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں ساتھی کھلاڑیوں خاص طور پر ایک کپتان کی جانب سے ہدف بنایا گیا، نومولود بیٹے کی موت پر کلب انتظامیہ نے سردمہری دکھائی، مشکل وقت میں ہمدردانہ سلوک کا دعوی کرنے کے باوجود کنٹریکٹ ہی ختم کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :